Edit Content
Click on the Edit Content button to edit/add the content.

ایک اچّھا مُسلمان

400.00

Description

کتاب لکھنے کا مقصد

عزیزانِ گرامی قدر السلام علیکم!
مَیں نے یہ کتاب اصلاحِ معاشرہ کے لیے لکھی ہے جِس کے لیے ہم سب نے مِل کر کوشِش کرنی ہے، ہمارے عُلما کرام اپنی جانب سے کوشِش تو کر رہے ہیں لیکن اُن کی کوشِشیں ناکافی ہیں۔ ہم میں سے ہر فرد کو اُن کا ہاتھ بٹانا ہے۔ ہمارا معاشرہ بہت خراب ہو چکا ہے۔ محبّتوں کا فُقدان ہے، نفرتوں میں اِضافہ ہوتا جا رہا ہے، رِشتہ داریوں کا خیال نہیں کِیا جا رہا۔ قطع رحمی عام ہوتا جا رہا ہے۔ رِشتہ دار جایدادوں کی خاطر ایک دُوسرے کو قتل کر رہے ہیں۔ اغوا، چوری، ڈکیتی میں بَہُت اِضافہ ہو گیا ہے۔ اخلاقیات دم توڑ چُکی ہیں۔ ہم اللہ کو تو مانتے ہیں لیکن اپنے معاملات میں اُس کے احکامات کو بالکل نظرانداز کر دیتے ہیں۔ اصلاحِ معاشرہ کے لیے ہم سب کو خُلُوصِ دِل سے کوشِش کرنی ہے۔ اسے ہم صِرف مولوی صاحب کی ذِمہ داری قرار نہ دیں، اپنی ہی ذِمہ داری سمجھیں۔ یہ ذِمہ داری ہم کیسے نبھائیں گے؟ اس کی رہنمائی مَیں نے اِس کتاب میں کی ہے۔ دِینی کتب تو بازاروں میں بہت ہیں لیکن یہ کتاب اُن کتابوں سے مُختلف ہے، اسے ضُرُور پڑھیے، رہنمائی حاصل کیجیے، الماری کی زینت مت بنائیے۔ بسم اللہ پڑھ کر تبلیغ شُرُوع کر دیجیے، تبلیغ صِرف عُلما کی ذِمہ داری نہیں ہے، ہماری بھی ہے۔ اس کے لیے عالمِ دِین ہونا ضُرُوری نہیں ہے۔ امر بالمعروف اور نہی عن المنکرکا فریضہ انجام دیجیے۔ ان شاءاللہ ہماری بخشش کا سامان ہو جائے گا۔ جب ہم سب مِل کر کوشِش کریں گے تو ان شاءاللہ پاکستانی معاشرہ ٹھیک ہوجائے گا اور برائیاں ختم ہو جائیں گی جو ہمارے علم میں میڈیا (اخبار، ٹی وی) کے ذریعہ ہم تک پہنچتی ہیں اور ہمارا دِل کُڑھتا ہے۔ صِرف کُڑھنے سے بات نہیں بنے گی، ہاتھ پر ہاتھ دھر کر مت بیٹھیے، کوشِش کیجیے خُلُوصِ دِل سے۔ اللہ کی مدد ضُرُور آئے گی ان شاءاللہ! قائد اعظمؒ کی خواہش بھی پُوری ہو جائے گی۔ اُنھوں نے مسلمانوں کے لیے ملک پاکستان بنایا تھا اور اس کو ایک فلاحی ریاست بننے کا خواب دیکھا تھا۔ آپ کی زندگی نے وفا نہیں کی، اُن کا دنیا سے پردہ فرمانے کے بعد یہ ملک لالچی، خودغرض سیاستدانوں کے ہاتھ آ گیا، جنھوں نے ملک کو فلاحی ریاست بنانے کے بجاے تباہ کر کے رکھ دیا۔ قوم بھی بہت سی برائیوں میں مبتلا ہو گئی۔ اِس قوم کی صحیح تربیت نہیں ہوئی جِس کی وَجہ سے قائداعظمؒ کا خواب شرمندۂ تعبیر نہ ہو سکا۔ اگر اس قوم کی دِینِ اِسلام کے مطابق تربیت ہو جائے جِس کے لیے پاکستان بنایا گیا تھا، وہ اپنے میں سے مُتّقی پرہیزگار حُکمران کو مُنتخب کریں، جو پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنا دے گا۔ اِسی مقصد کے لیے مَیں نے یہ کتاب لکھی ہے۔ اللہ مُجھے اپنے مقصد میں کامیابی عطا فرمائے اور یہ ملک مدینۂ ثانی بن جائے، آمین ثم آمین!
سیّد رفیع احمد
۔٭۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “ایک اچّھا مُسلمان”

Your email address will not be published. Required fields are marked *